🥣 اجزاء (Dough / آٹا)
میدہ — 2 کپ
خمیر — 1 چمچ
چینی — 1 چمچ
نمک — ½ چمچ
نیم گرم پانی — ¾ کپ
تیل — 2 چمچ
🧀 ٹاپنگز
موزریلا چیز — جتنا دل کرے (زیادہ رکھو… زیادہ مزہ 😍)
چیڈر چیز — ½ کپ
چکن (بونیلس) — 1 کپ (بوائل یا فرائی)
کیچپ یا پیزا سوس — 4 چمچ
پیاز — باریک کٹی
کیپسیکم — باریک کٹی
اولیو (اختیاری)
اوریگانو + چلی فلیکس — تھوڑا سا
👨🍳 ترکیب
1️⃣ آٹا تیار کرنا
ایک باؤل میں نیم گرم پانی، خمیر اور چینی ڈال کر 10 منٹ چھوڑ دیں۔
اب میدہ، نمک اور تیل شامل کر کے نرم سا آٹا گوندھ لیں۔
1 گھنٹہ ڈھک کر رکھ دیں تاکہ آٹا پھول جائے۔
2️⃣ پیزا بیس بنانا
آٹا پھول جائے تو اسے بیل لیں۔
کانٹے سے بیس میں ہلکے سے سوراخ کریں تاکہ اچھی طرح بیک ہو۔
3️⃣ ٹاپنگ لگانا
بیس پر پیزا سوس لگائیں۔
چکن، پیاز، کیپسیکم، اور چیز کی تہہ لگائیں۔
اوپر سے اوریگانو اور چلی فلیکس چھڑکیں۔
4️⃣ بیک کرنا
اوون 200°C پر 12–15 منٹ
یا
پین میں ڈھک کر 15–20 منٹ ہلکی آنچ پر۔
چیز پگل جائے اور کنارے سنہری ہو جائیں تو پیزا تیار! 🍕💛
Comments
Post a Comment